منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایران میں طیارہ گرنے کے اعتراف کے بعد عوام کا حکومت کیخلاف مظاہرہ ،تہران میں عوام کی نعرے بازی،سلیمانی اوردیگرقائدین کی تصاویریں پھاڑڈالیں

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران،واشنگٹن (این این آئی)ایران میں یوکرینی مسافرطیاراگرنے کے واقعے کے حکومتی اعتراف کے بعد لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، اورپاسداران انقلاب کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے خلاف اے ڈکٹیٹر تم ایران کے داعشی ہو کے نعرے لگائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی جب ایران نے سرکاری سطح پر اعتراف کیا کہ حال ہی میں یوکرین کا ایک مسافر جہاز میزائل حملے کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔ مظاہرین سخت مشتعل اورغم وغصے میں تھے۔ انہوں نے پاسداران انقلاب کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے خلاف اے ڈکٹیٹر تم ایران کے داعشی ہو کے نعرے لگائے۔ایرانی اپوزیشن کے ترجمان ٹی وی چینل ایران انٹرنیشنل کی طرف سے تہران میں نکالے جانے والے جلوس کی فوٹیج دکھائی گئی جس میں لوگوں کو پاسداران انقلاب کے خلاف داعشی کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایران میں مظاہرین نے جہاں پاسداران انقلاب کے خلاف شدید نعری بازے کی وہیں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور دیگر ایرانی عہدیداروں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔مظاہرین نے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی اور دیگر لیڈروں کی تصاویربھی پھاڑ کر پھینکیں۔دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رجیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ایرانی عوام اور حکومت مخالف مظاہروں میں حمایت کی ہے اورکہاہے کہ دنیا کی نظریں اس وقت ایران پرلگی ہوئی ہیں۔ ہم ایران کو مزید قتل عام کی اجازت نہیں دیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئیٹر پر ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ ہم ایران میں مظاہروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پوری دنیا انہیں دیکھ رہی ہے۔ ایران کو پرامن مظاہرین کے خلاف ایک اور قتل عام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ایرانی عوام سے حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا۔امریکی صدر نے ایرانی عوام کومخاطب کرکے لکھا کہ بہادر ایرانی عوام! میں اور میری انتظامیہ اپنے دور صدارت کے آغاز سے ہی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے دنیا اسے دیکھ رہی ہے۔ ایرانی حکومت اب مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور ملک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہمت نہیں رکھتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…