تہران( آن لائن ) ایرانی حکام نے برطانوی سفیر راب ماکایئر کومشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے یوکرائنی طیارے کو مار گرانے کا اعتراف کیے جانے کے بعد تہران کی امیر کبیر یورنیورسٹی کے طلبا کے احتجاج کے دوران برطانوی سفیر مبینہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث نظر آئے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔
ایرانی سکیورٹی فورسز نے انہیں یونیورسٹی کے سامنے واقع دوکان سے گرفتار کیا ہے وہ طلبا رہنماؤں سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے تہران میں برطانوی سفیر راب ماکایئر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈامینک رآب کا کہنا ہے کہ ہمارے سفیر کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین اور سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔