جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت بہتر ہوئی جاپان کا بھی اعتراف، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)جاپان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ تارو آسو نے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر اہم دورے پر جاپان میں موجود ہیں جہاں ان کی جاپان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ تارو اسو سے اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں جاپانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ تارو اسو نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ جاپان کی حکومت پاکستان کے ساتھ معاشی و اقتصادی تعلقات کو اعلیٰ ترین سطح تک لے کر جائے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی پاکستان کی جاپان کے ساتھ معاشی و اقتصادی تعلقات میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دوستانی سیاسی اور معاشی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور کئی دہائیوں سے جاپان کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی قدر کرتا ہے۔حماد اظہر نے جاپانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ تارو اسو کو وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔حماد اظہر نے جاپانی نائب وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ پاکستان اپنی بہترین معاشی پالیسیوں کے سبب ایشیا میں کاروبار میں آسانی فراہم کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بہترین ممالک میں سر فہرست ملک بن چکا ہے جبکہ معاشی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کو اٹھائیس پوائنٹس کے اضافے سے بہترین معاشی پالیسی رکھنے والا ملک قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…