اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے حملوں سے امریکی ایئر بیس پر 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کی جانب سے امریکہ کے دو ہوائی اڈوں پر حملے کئے گئے۔بغداد میں کئے جانے والے حملوں میں امریکی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں امریکی ہیلی کاپٹر اور ساز و سان بھی تباہ ہو گیا ہے۔امریکی میڈیا
کا دعویٰ ہے کہ امریکی ریڈار دوران پرواز میزائلوں کابروقت پتاچلانے میں کامیاب رہے تھے جس کے باعث امریکی فوجی محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا جس میں ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل فائر کیے ۔