منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

’’آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق عدالتی فیصلہ آئین کے خلاف‘‘ وزیراعظم آرمی چیف کو کسی بھی وقت عہدے سے ہٹا سکتے ہیں،وفاقی وزیر نے اہم اعلان کر دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن )وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ وزیر اعظم کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا  اور لگا سکتے ہیں ،آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق عدالتی فیصلہ آئین کے خلاف ہے ،بل کی حمایت میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ،امید ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان تقرر پر بھی حکومت اور اپوزیشن کے

درمیان معاملات  جلد طے ہو جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق  منگل کے روز  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان آرمی چیف کو کسی بھی وقت ہٹا سکتے ہیں۔ آئین کا آرٹیکل 243وزیراعظم عمران خان کو اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی آرمی چیف کو ہٹا سکتے ہیں یا لگا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس سے طرح چیف جسٹس اور دیگر اعلیٰ عہدوں کا احترام ضروری ہے اس طرح وزیراعظم پاکستان کے عہدے  کا احترام بھی بہت ضروری ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 243 کے خلاف ہے۔ ان کا کہناتھا کہ   آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ عدالتی فیصلہ آئین کے آرٹیکل 243 کے خلاف ہے۔ وزیراعظم کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اختیار ہے، 1956کے آئین میں آرمی چیف کی مدت کا تعین کیا گیا تھا لیکن 1973کے آئین میں آرمی چیف کی مدت کا تعین ختم کیا گیا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی تجاویز واپس لے لی تھیں۔ یہ بل سینیٹ سے بھی منظور ہوکر قانون بن جائے گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے لیکن پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر بھی اپوزیشن سے رابطہ ہے امید ہے اس پر بھی جلد اتفاق رائے ہو جایگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…