اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی میں کئی اراکین نے پارٹی موقف اختلاف کیا ۔ ذرائع کے مطابق خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ پارلیمانی پارٹی میں میاں جاوید لطیف اور داکٹرعبادالرحمان سمیت متعدد اراکین نے پارٹی موقف سے اختلاف کیا ۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین کے درمیان گرما گرم بحث مباحثہ بھی ہوا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ محمد آصف نے کہاکہ پارٹی اراکین قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں ۔اجلاس میں اراکین نے تحفظات ظاہر کئے ۔ اراکین نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا کیا ہوا ۔ خواجہ آصف نے جواب دیاکہ شہباز شریف آپ کے سوالوں کا جواب خود آکر دیں گے ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی طرف سے ترامیم پر کوئی ردعمل نہ آنے کی وجہ سے قومی اسمبلی میں غیرمشروط حمایت کا فیصلہ کیا گیا ۔