اسلام آباد (این این آئی)کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغانستان کے مریضوں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو سفارتخانے آنے کی ضرورت نہیں، اہل خانہ اپنے مریضوں کے دستاویزات سفارتخانے لا سکتے ہیں۔پاکستانی سفارتخانہ نے کہاکہ مریضوں کے اہل خانہ شام 3 سے 5 بجے تک سفارتخانے آ سکتے ہیں ،طبی بنیاد پر مریض کے ساتھ ایک شخص کو بھی ویزا دیا جائیگا۔