فواد چوہدری کے تھپڑ کا اثر؟ وفاقی وزیر پرالزام لگانے والے اینکر نے معافی مانگ لی

7  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی ) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ پرالزام لگانے والے اینکر رائے ثاقب کھرل نے معافی مانگ لی ہے، صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو ورغلانا آسان ہوتا ہے۔یہ بات انہوں نے  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جو تکلیف مجھے ان الزامات سے پہنچی وہ اس بیان سے کم نہیں ہوئی۔صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو ورغلانا آسان ہوتا ہے، جو تکلیف ان الزامات سے پہنچی وہ اس بیان سے کم نہیں ہوئی۔

امید ہے آئندہ ایسے الزام سے پہلے سو دفعہ سوچیں گے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ باقی نوجوان صحافیوں کیلئے بھی سبق ہے، دوسروں کی عزت کا تماشہ بنانے کو صحافت نہ سمجھیں۔واضح رہے کہ اینکر رائے ثاقب کھرل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک غلط فہمی تھی اور میں اس بات پر بھروسہ رکھتا ہوں کہ خاندانی اور نجی معاملات کو صحافتی گفتگو کا حصہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ میں فواد چودھری اور دیگر افراد سے معذرت خواہ ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…