اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف کارروائی کے بعد امریکا نے پاکستان کی فوجی قیادت کو اعتماد میں لیا لیکن بھارت کو بظاہر کوئی خاص اہمیت نہیں دی،واشنگٹن کے اس اقدام سے بھارت کو تشویش لاحق ہے ، سابق سفارت کار ایم کے بھدر کمار اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں کہ بھارت کے پڑوس میں اتنی اہم پیشرفت ہوگئی اور پھر بھی کسی نے بھارتی وزیر اعظم یا وزیر خارجہ کو فون تک نہیں کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے ایرانی جنرل پر حملے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا اور پاکستانی فوجی تربیت بحال کردی۔ بھارت میں بعض مبصرین اسے خطے میں بھارتی مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔اسٹریٹیجک امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کی صورت میں امریکا کو پاکستان کی مدد کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ایسے میں امریکا بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔