جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

موبائل کون سے واقعات کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں؟ وزیراعظم کی”زندگی ایپ“کی افتتاحی تقریب میں دبنگ باتیں

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں منشیات کا استعمال اور بچوں سے زیادتی کے واقعات تشویشناک ہیں، بدقسمتی سے موبائل واقعات کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں، کوئی ایک ادارہ منشیات اور زیادتی کے واقعات پر قابو نہیں پاسکتا، والدین، ٹیچرز اور علما کرام سمیت پوری قوم اس کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”زندگی ایپ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات ہماری نواجواں نسل کو تباہ کر رہی ہے پہلے یونیورسٹیوں میں بچوں کو ڈرگز دی جاتی تھی اب سکولوں تک یہ پھیل گئی ہے اور بچوں کو منشیات کے ذریعے تباہ کیا جارہا ہے لیکن جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہم نے اس کے خلاف جہاد شروع کر رکھا ہے اور ہم پورے زور کیساتھ ایمرجنسی بنیادوں پر اس کا مقابلہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی ایک ادارہ منشیات فروشوں کو شکست نہیں دے سکتا اس جہاد میں ساری قوم کو شامل ہونا ہوگا جب قوم فیصلہ کر لیتی ہے تو تب وہ معاشرہ جیت سکتا ہے، یہ جو زندگی ایپ ہے اس کے ذریعے ہم ماں، باپ کو آگاہی کریں گے اور سکولوں کے ٹیچرز اور علماء کرام منشیات کے خلاف ہمارا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ جتنا اچھا سکول ہوگا وہاں آئس زیادہ پھیلتی جارہی ہے اور جب بچے ایک دفعہ ڈرگز استعمال کر لیں تو پھر وہ تباہ ہو جاتا ہیں، ماں، باپ شرم سے خاموش ہو جاتے ہیں کہ کہیں ان کے بچے معاشرے میں بدنام نہ ہو جائیں، انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں میں اساتذہ کو یہ کتاب دیں تاکہ وہ اس کو پڑھیں اور وہ بچوں کو بار بار ڈرگ کے نقصانات سے آگاہ کریں، انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس، اے این ایف اور ٹیچرز کو ملکر منشیات کے خلاف مہم چلانا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ڈرگ میں بہت بڑا مافیا ملوث ہے جو اس پر پیسہ لگا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ مجھے پتہ چلا کہ کے پی کے میں ایک جگہ پر منشیات کا دھندہ ہو رہا ہے جب میں نے آئی جی کو حکم دیا تو کارروائی کرو تو ان کے ریڈ سے پہلے پولیس کے اندر سے وہاں اطلاع پہنچ گئی کہ ریڈ ہونے والا ہے،

انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ان کے خلاف بھی پوری قوم کو حکومت کے ساتھ ملکر کاروائی کرنا ہوگی اور ان واقعات کی روک تھام کیلئے والدین، اساتذہ اور علما کرام کو بچوں کو شعور اور آگاہی فراہم کرنا ہو گی تاکہ معاشرے سے منشیات اور بچوں سے زیادتی کے کیسز کا خاتمہ کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پر شرمناک بات تھی کہ چائلڈ پورنوگرافی میں پاکستان کا نمبر بہت اوپر تھا جس پر مجبور انتہائی شرمندگی ہوگی اور میں نے تمام صوبوں کو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا حکم دیا اور اب اس کے خلاف سرٹوڑ کوششیں جاری ہے، ہم معاشرے سے منشیات اور چائلڈ پورنو گرافی کے خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…