اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و کالم نگارارشاد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کا موقف فوج کی پالیسی بن چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد بروز جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاک فوج کےسربراہ قمر جاوید باجوہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر پیدا ہونیوالی صورتحال سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کیساتھ ہونے
والی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین خطے میں امن و استحکام اور وسیع مفادکیلئے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مکمل تحمل و صبر اور تعمیر ی روابط قائم کریں ۔سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ آج پاک فوج نے جو امریکہ کو جنگ کا حصہ نہ بننے کا دوٹوک جواب دیا ہے ۔ یاد رہے یہ دراصل وزیراعظم عمران خان کی پالیسی ہے جس پر عمران خان بیس سال سے کھڑا ہے کہ پاکستان کو کسی دوسری کی جنگ کا حسہ نہیں بننا ۔ آج عمران خان کا وہ موقف افواجِ پاکستان کی پالیسی بن چکی ہے۔
آج پاک فوج نے جو امریکہ کو جنگ کا حصہ نہ بننے کا دو ٹوک جواب دیا ہے۔
یاد رہے یہ دراصل عمران خان کا پالیسی ہے جس پر عمران خان بیس سال سے کھڑا ہے کہ پاکستان کو کسی دوسرے کی جنگ کا حصہ نہیں بننا اور آج عمران خان کا وہ موقف افواجِ پاکستان کی پالیسی بن چکی ہے
شکریہ عمران خان
— Irshad Bhatti (@Irshadbatt336) January 5, 2020