جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ بل متفقہ طور پر منظور کرلیا

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں امجد خان نیازی کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے علاوہ وزارت دفاع کے حکام بھی شریک ہوئے۔قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کے دوران پہلے معمول کا ایجنڈا زیر بحث آیا جس کے بعد کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوا جس میں آرمی، نیوی اور ایئرفورس ایکٹس میں ترامیم کا معاملہ زیر غور آیا۔ کمیٹی نے مسلح افواج

سے متعلق تینوں ایکٹس میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کرلیں۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے نظریات مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ہر چیز پر سیاست نہیں ہوتی، پورا پاکستان فوج کے ساتھ کھڑا ہے، تمام جماعتوں نے غیر مشروط طور پر بل کی حمایت کی ہے۔کمیٹی کے چیئرمین امجد خان نیازی نے کہا کہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی پیش کردہ ترامیم سنی تاہم وہ مسودہ قانون کا حصہ نہیں، ترمیمی قوانین متفقہ طور پر منظور کرنے پر تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…