جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ننکانہ صاحب واقعہ ،وزیر اعظم عمران خان کا شدید ردعمل ، سخت ترین ایکشن لے لیا گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ننکانہ صاحب (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں ہونے والے واقعے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ننکانہ صاحب اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جاری سلوک میں بہت فرق ہے، مودی آرایس ایس نظریے کے تحت اقلیتوں پرظلم وستم کی

حمایت کرتا ہے اور مسلمانوں کو ہدف بنا کر حملے کرنا آر ایس ایس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ننکانہ صاحب واقعہ کوحکومت، پولیس اورعدلیہ کی جانب سے برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ننکانہ واقعہ میرے ویژن سے متصادم ہے۔دریں اثنا وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ کا مقدمہ درج ہو چکا ہے ، تمام کر داروں کو کیفر کر دار تک پہنچائینگے ۔وزیر اعظم اور ہماری ہمدردیاں سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…