منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے معروف صحافی مبشر لقمان کو تھپڑ مار دیا ، مگر کہاں اور کیسے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا‎

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک شادی کی تقریب کے دوران سینئر صحافی مبشر لقمان کو مبینہ تھپڑ دے مارا،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ افواہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ

فواد چوہدری اور مبشر لقمان پی ٹی آئی رہنما اور زراعت کے وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ اس دوران دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی اور فواد چوہدری نے مبینہ تھپڑ دے مارا ۔جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دبے لفظوں میں ایسے واقع کی تصدیق کر دی ہے اور فواد چوہدری کو ’’ وزارت تھپڑیات‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ اخلاقیات بھی ہونی چاہیے، ہماری سیاست میں یہ کون سی روایت نے جنم لے لیاہے۔فواد چوہدری کی جانب سے مبشر لقمان کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے جانے کی افواہ تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہے اور لوگ اسے ری ٹویٹ کر تے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، محمد سلیم خان مینگل نامی صارف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ لاہور میں فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو بھی تھپڑ مار دیا ہے ، اور یہ واقعہ محسن لغاری کے بیٹے کی شادی میں پیش آیا ہے۔‘‘اسلم شیخ نامی صارف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ فواد چوہدری نے ولیمہ کی تقریب میں مبشر لقمان کو تھپڑ مارا۔‘‘حُر نامی ٹویٹر صارف نے اسے مزاحیہ انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ لاہور اور اس کے گردونواح میں وفاقی وزیر کی تھپڑ کی گونج سنی گئی۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…