ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان نے  سال 2019ء  میں کل کتنے دورے کیے، تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)  سال 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف لیاتو سب سے پہلے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سال 2019ء کے دوران سعودی عرب کے پانچ ، ایران اور چین کے دودومرتبہ دورہ کیا۔ اس کے علاوہ  امریکہ، ملائیشیا ، ترکی ، بحرین،متحدہ عرب امارات  ، قطر کے سرکاری دوروں کے علاوہ

نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس ، کرغستان میں ہونے والی ایس سی او سمٹ اور جنیوا میں ہونے والی مہاجرین کی کانفرنس میںبھی شریک ہوئے۔ یوں وزیر اعظم عمران خان نے سال 2019ء کے دوران گیارہ غیر ملکی دوروں سمیت 22دورے کیے۔ غیر ملکی سرکاری دوروںکے موقع پر وزیر اعظم عمران خان مقامی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران سیاسی ، تجارتی ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملا ت پر بات چیت کی۔تاہم سال 2019ء کے دوران وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں میں سعودی عرب ، ترکی، مشرق وسطی اور ایران کے دوروں کو کامیاب قراردیا جاسکتاہے۔ جنوری 2019ء میں وزیر اعظم عمران نے ترکی کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا جہاںانہوں نے ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان سے ملاقات سمیت ترکی میں مقیم پاکستانیوںکے ساتھ ملاقات کے علاوہ ترکی کی عالمی شہرت یافتہ کمپنیوںکے سربراہان کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ جس کے بعد 22-21 جنوری کو وزیر اعظم عمر ان خان نے قطر کا دورہ کیا اور قطر کے امیر   تمیم بن حماد اور قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر سے بھی ملاقات کی۔جبکہ فروری میں وزیر اعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا دوروزہ سرکاری دورہ کیا۔ مشرق وسطی میں سعودی عرب اور ایران کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے عمران خان نے 22-21اپریل اور اکتوبر میں ایران کا دورہ کیا

اور ایرانی سپریم کمانڈر علی خامنائی اور صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی۔اس وقت سعودی آئل ریفائنری پر حملے کے بعد دونوںممالک کے مابین تعلقات نہایت کشیدہ تھے اور امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو اس حملے پر ذمہ دارٹھہراکر معاشی پابندیوں کی بات کی تھی۔ اسی دوران یہ بازگشت بھی سنی گئی کہ پاکستان ، ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو معمول کی سطح پر لانے کی

کوشش کررہا ہے اور عمران خان مسلم ممالک کے سربراہان کو اس خطے کی معاشی ترقی اور سلامتی کے ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کے خواہاں بھی ہیں۔اس کے بعد وزیر اعظم نے اس سعودی عرب میں ہونے والی 14ویں اقتصادی کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی ۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم کی ملاقاتیں سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد سلمان سے بھی ہوئیں۔ جس کے بعد اپریل کے

آخری ہفتے میں وزیراعظم نے 28-25اپریل کواور بعد ازاں اکتوبر میں چین کا دورہ کیا۔  جبکہ جون کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے  بشکک ، کرغستان میں ہونے والی ایس سی او سمٹ میں بھی شرکت کی۔وزیر اعظم عمران خان نے جولائی میں واشنگٹن ، امریکہ کا ورکنگ وزٹ بھی کیا جس کے دوران انہوںنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔جبکہ اسی سال نیویارک میں ہونے

والے ا قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے عمران خان امریکہ گئے۔ دسمبر 2019کے دوران ہی وزیر اعظم عمران خان بحرین کا دورہ کیا اور بحرین کی اعلی قیادت کے ساتھ ملاقات کی اور دسمبر ہی کے دروان ویز اعظم عمران خان مہاجرین کی پہلی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے جنیوا ، سوٹیزرلینڈ پہنچے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…