اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

2019 معاشی بدحالی اور مطلق العنانیت کا سال قرار ، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی نے 2019 معاشی بدحالی اور مطلق العنانیت کا سال قرار دے دیا ۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ منتخب حکومت نے انسانی معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چھین لی روٹی گرا دیا مکان یہ ہے نیا پاکستان،عمران خان قومی معاملات سے

مکمل لاتعلق اور کابینہ کی توجہ زاتی. ملازمت پر رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف ملازمین نیملکی خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کیں۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ آور پارلیمنٹ کی بے توقیری جاری رکھے ہو ئے ہیں ،اظہار رائے آزادی پر قدغنوں اور دھونس دبا کے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے اور کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اشرافیہ کیلئے ریلیف اور عوام کی تکالیف میں اضافہ کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ ناقابل برداشت مہنگائی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی،عوام الناس پر مہنگی گیس بجلی بم گرائے گئے۔ انہوںنے کہاکہ روٹی نان عوام اور دوائی مریض کی پہنچ سے دور کی گئی،کردار کشی الزام تراشی بد زبانی بد اخلاقی کو سرکاری سرپرستی میں پروان چڑھایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری حکومتی اختیار اور وسائل سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کئے جا رہے ہیں،حریت پسند کشمیریوں کو بے سہارا اور بے آسرا کر دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ناکام خارجہ پالیسی سے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو گیا ہے،احتساب کے نام پر آصف زرداری اور پارٹی قیادت کو زاتی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کی قیادت میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مظبوطی کا کردار جاری رہے گا

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…