اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر کا فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور بھوشن کمار کو کرارا جواب ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور بھوشن کمار
کو کرارا جواب دیا ہے ۔ حا ل ہی میں بھارتی فلمسازوں نے بالاکوٹ سٹرائیک پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں ابھی نندن کے کردار کو ہیرو دکھایا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خواب صرف بالی ووڈ کے ذریعے ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔