جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت میں مسئلہ کشمیر حل کر لیا جائے گا، علی امین گنڈا پور کا شوشہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر امورکشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت میں ہی کشمیر کے مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسند مودی سرکار نے 133 دن سے مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ بند رکھا ہے وہاں میڈیا کے جانے پر پابندی عائد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے اب تک تقریباً 10 ہزار نوجوانوں کو گرفتار کر

کے مختلف جگہوں پر منتقل کردیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 72 سالوں سے کشمیر کا مسئلہ چلتا آ رہا ہے اس دوران اس مسئلے کو اجاگر کرنے میں بہت بڑا خلا آیا جس کی وجہ سے وہاں کی ایک نسل کو مسئلہ کشمیر کا پتہ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، وہاں کی خواتین کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے اور پلیٹ گن کا استعمال کررہی ہے جس سے کثیر تعداد میں شہری نابینا ہوگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…