اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو صوبے کے سب سے بـڑے ٹرانسپورٹ منصوبے اورنج لائن ٹرین کے افتتاح سے روک دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو (ن) لیگ کے تیار کردہ منصوبے کا افتتاح کرنے سے منع کردیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔ اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے جو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں ان پر بھی
وزیراعلیٰ پنجاب کا نام شامل نہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے کا افتتاح صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کریں گے اور ان ہی کا نام بھیجے جانے والے دعوت نامے پر بھی لکھا گیا ہے،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کہا گیا ہے کہ وہ پی ایم ایل (ن) کے منصوبے پراپنی تختی نہ لگائیں لیکن یہ مشورہ کس نے دیا؟ جب یہ استفسار کیا گیا تو ذرائع نے جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔