ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کاسارک ممالک کیلئے خاص پیغام

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں ترقی کے برابر مواقع پر یقین رکھتا ہے،سارک چارٹر ڈے خطے کی قیادت سے غربت، جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، باہمی احترام اور ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے سارک ممالک ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے 35 ویں سارک چارٹر ڈے پر سارک ممبر ممالک کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پینتیسویں سارک چارٹر ڈے پر سارک ممبر ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن سارک ممالک کے دوراندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنے کی غرض سے سارک چارٹر مرتب کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ دن ہماری توجہ اس بڑی ذمہ داری کی طرف مبذول کراتا ہے جو اس خطے میں غربت، جہالت، بیماری اور انڈر ڈویلپمنٹ کے خاتمے کے ضمن میں ہمارے کندھوں پر ہے۔اس موقع پر میں سارک سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کرتا ہوں کہ آگے بڑھنے کے اس عمل میں حائل رکاوٹ کو دور کیا جائے گا تاکہ سارک ممالک علاقائی ترقی اور اپنی پوری استعداد کو برؤے کار لانے کے لیے آگے بڑھ سکیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انفرادی ، قومی اور خطے کی ترقی کے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ برابری اور باہمی عزت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے موثر اور نتیجہ خیر علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…