اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اگر حکومت کامیاب ہو گئی تو ہماری سیاست بھی دفن!جانتے ہیں اپوزیشن کو عمران خان کی حکومت میںکس بات کاخوف ستانے لگا؟

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سزا یافتہ مجرم جس کا نام ای سی ایل میں تھا کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جس پر پاکستان مسلم لیگ(ن) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو حکومت کو کریڈٹ دینا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنمائوں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے قائدین کی صحت پر سیاست کرنے سے باز رہیں، حکومت نے انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی تھی، جب نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات دی جا سکتی ہیں تو آصف علی زرداری کو کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے پانچ افراد پہلے ہی مفرور ہیں اسلئے حکومت رسک نہیں لینا چاہتی تھی، عدالت نے نواز شریف پر 7 ارب روپے کا جرمانہ عائد کر رکھا ہے اسلئے کابینہ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو وہ شورٹی بانڈز جمع کرائیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ملکی معشیت بہتری کی طرف گامزن ہے جس سے اپوزیشن جماعتیں خوفزدہ ہو گئی ہیں، انہیں ڈر ہے کہ اگر حکومت اپنی پالیسیوں میں کامیاب ہو گئی اور ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کر دیا تو ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے مٹ جائے گی۔معاون خصوصی برائے امور نوجواناں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، بلاشبہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے لیکن حکومت مہنگائی کو روکنے، بیروزگاری کے خاتمے سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں اور ان کے تحفظات دور کر دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…