پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

آصف زرداری کی علاج کیلئے کراچی منتقلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی علاج کیلئے کراچی منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کر دی۔

منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت کی جس سلسلے میں فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا ، سابق صدر آصف زرداری کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے آصف زرداری کو بیماری کے باعث علاج کی غرض سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر دلائل دئیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی پوری میڈیکل ہسٹری کراچی میں ہے، بہتر علاج بھی وہیں ممکن ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو پمز اسپتال منتقل کرکے اسے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے جہاں انہیں تمام طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، اگر انہیں پرائیویٹ ڈاکٹر کی معاونت چاہئے تو حکومت کو درخواست دیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک مریض کو یہ باہر بھجوانے کو تیار ہیں اور آصف زرداری کو اپنا معالج اور ملک میں مرضی کا علاج کرانے کی اجازت نہیں دے رہے، آصف زرداری نے حکومت سے پہلے کوئی بھیک مانگی ہے نہ اب مانگیں گے، عدالت ہسپتال منتقلی کا حکم دے سکتی تھی اب باقی سہولیات کیلئے حکومت کو ہی درخواست دیں، علاج کے لیے کراچی منتقلی کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں۔

آصف زرداری کو حکومت کے بنائے گیے میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر ہی اسپتال منتقل کیا گیا، حکومت کو درخواست دینا بھیک مانگنا نہیں ہوتا۔ بعد ازاں عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کردی جبکہ آصف زرداری کی کراچی منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے ہوئے آصف زرداری کی علاج کے لیے کراچی منتقلی کی درخواست مسترد کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…