اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی آئندہ ہفتے لندن روانگی کا امکان حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی آئندہ ہفتے علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی 16 نومبر کو علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان ہے، اس سلسلے میں ڈاکٹرز سے 18 نومبر کے لئے وقت لینے کی کوشش کی جارہی ہے،

شہباز شریف نے ڈاکٹرز سے نواز شریف کے لئے وقت کی خصوصی درخواست کی ہے۔خیال رہے حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائیگا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے، ان کے لئے ایئر ایمبولینس کی ضرورت پڑی تو درخواست کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت کا شروع سے مؤقف رہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جاکر علاج کرانا چاہیے۔نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، عدالت کا نوازشریف کے معاملے پر جو فیصلہ ہوگا حکومت قبول کرے گی، نواز شریف کا ہم عمر ہوں ،خود بھی علیل اوراسپتال میں زیر علاج ہوں، نوازشریف جلدی سے باہر جائیں، علاج کرائیں اور واپس آئیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…