جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا میں اب تک جتنے بھی دھرنے اور مارچز ہوئے ہیں ہم اگر (ان) کا تجزیہ کریں تو کون سے تین دلچسپ نتیجے نکلتے ہیں؟مولانا کو اب مظاہرین کی نئی کھیپ مل رہی ہے‘ اس کے بعد کیا ہوگا؟نوازشریف کب لندن شفٹ ہورہے ہیں؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا میں اب تک جتنے بھی دھرنے اور مارچز ہوئے ہیں ہم اگر ان کا تجزیہ کریں تو تین دل چسپ نتیجے نکلتے ہیں‘ اول دنیا کے تمام ماچز اور دھرنوں کے پہلے تین دن مشکل ہوتے ہیں‘ دھرنے والے اگر یہ دن گزار لیں تو پھر دھرنے کا خاتمہ مشکل ہو جاتا ہے

اور مولانا کے دھرنے کو آج 8 دن ہو چکے ہیں چناں چہ یہ اب آسانی سے نہیں اٹھیں گے‘ دوم دھرنا جتنا طویل ہوتا جاتا ہے حکومتی مشینری مثلاً پولیس‘ رینجرز اور سول انتظامیہ کی اس سے ہمدردی پیدا ہو جاتی ہے‘ یہ ایک دوسرے کے ساتھ کھانا کھانا اور چائے پینا شروع کر دیتے ہیں اور یوں جب حکومت سرکاری مشینری کو ایکٹو کرتی ہے تو وہ مظاہرین کے خلاف بھرپور طاقت استعمال نہیں کر پاتی‘ مولانا کے دھرنے میں بھی یہ شروع ہو چکا ہے‘ پولیس اہلکار مظاہرین کے ساتھ کھانا بھی کھارہے ہیں‘ چائے بھی پی رہے ہیں اور ان کے پیچھے باجماعت نماز بھی پڑھ رہے ہیں اور سوم دھرنے کو روز نئے مظاہرین ملنا شروع ہو جاتے ہیں‘ پرانے جاتے رہتے ہیں اور نئے آتے رہتے ہیں جس کے بعد مظاہرین ایک جگہ تک محدود نہیں رہتے‘ یہ ہمیشہ آگے بڑھتے ہیں‘ یہ دائرے سے باہر نکلتے ہیں‘ مولانا کو بھی اب مظاہرین کی نئی کھیپ مل رہی ہے‘ اس کے بعد اب ان کے آگے بڑھنے کی باری ہے چنانچہ آئندہ کیا ہو گا آپ اکرم درانی کا کہنا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے بعد پلان بی شروع ہو گا، جی ہاں اب یہ دھرنا پلان بی کی طرف جائے گا، دوسری طرف اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کر دیا ہے اور میاں نواز شریف مزید علیل ہو گئے‘ یہ کسی بھی وقت لندن شفٹ ہو جائیں گے لیکن حکومت ابھی تک ان کی بیماری کا مذاق اڑا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…