اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک ہونے والے کارکنان کو دعا کے لئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ اپنے ویڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک بھر سے ہمارا ساتھ دینے والے لاکھوں افراد کا ہم شکریہ ادا کر تے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ کارکنان جو کسی وجہ سے اب تک آزادی مارچ میں شرکت نہیں کرسکے یا کسی اور وجہ سے قافلے میں شامل نہیں ہو سکے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ فوری اسلام آباد کا رخ کر یں ۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان رائیونڈ اجتماع میں شریک ہیں امید ہے وہ دعا کے بعد ہمارے قافلے میں شرکت کیلئے پہنچیں ۔