اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کیلئے سروسز اسپتال کا وی آئی پی کمرہ نیب کی سب جیل قرار ، ڈاکٹر کے سوا کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ، پولیس کی بھاری نفری تعینات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہے ،اسپتال کا وی آئی پی کمرہ نیب کی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے ، نواز شریف سے ڈاکٹرز کے سوا کسی کوملاقات کی اجازت نہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف سروسزاسپتال کے وی آئی پی کمرے میں زیرعلاج ہے۔

اسپتال کاوی آئی پی کمرہ نیب کی سب جیل قرار دیا گیا ہے اور اسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔نواز شریف سے ڈاکٹرز کے سوا کسی کوملاقات کی اجازت نہیں اور ان کے اسپتال میں داخل رہنے تک نیب اور پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔سربراہ میڈیکل بورڈپروفیسرمحمود ایاز اور ٹیم نے نوازشریف کا ابتدائی طبی معائنہ کیا ،پروفیسرمحمود نے کہا نواز شریف کے پلیٹ لیٹ کانٹ نارمل رینج سے کافی کم ہیں، ڈینگی وائرس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی پلیٹ لیٹ کانٹ کم ہونیکی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔چیک اپ کے بعد معدے، گردوں اور دل کے دیگرٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔یاد رہے گذشتہ روز نون لیگ کے قائد نوازشریف کی طبیعت خراب ہو گئی تھی ، جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ،نواز شریف کو پلیٹی لیٹس کم ہونے پر نیب لاہور آفس سے اسپتال پہنچایا گیا۔سروسزاسپتال میں نوازشریف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا ، جس کی سربراہی پرنسپل سمز پروفیسرمحمود ایاز کر رہے ہیں۔ترجمان نیب نے کہا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کانٹس کم آئے ہیں لیکن انہیں ڈینگی بخارنہیں ہوا، ان کے پلیٹی لیٹس کانٹ ڈاکٹر عدنان کی دوا کیباعث ہوئے ، سروسز اسپتال میں نواز شریف کی حالت بہترہے، ان کی چوبیس گھنٹے دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم مقرر کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…