اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آبپارہ سے تاجروں کی سرینا چوک تک احتجاجی ریلی ،انتظامیہ اور پولیس حکام کے کہنے پر تاجروں نے سرینا چوک پر دھرنا دیدیا، جھڑپوں کی بھی اطلاعات ، نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی ،مظاہرین ایف بی آر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیلئے بڑھ رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روک لیا، اس موقع پر تاجروں کی جانب سے
پولیس پر پتھرائو بھی کیا گیا ، تاجروں کی ریلی کے باعث ایمبسیی روڈ اور سرینا چوک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہو گیا،اس موقع پرپولیس کی جانب سے شرکا پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا، پولیس کی مزید نفری اور واٹر کینن طلب کر لئے گئے ہیں، تاجر شناختی کارڈ کی طرف کے باعث احتجاج کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ جے یوآئی کی جانب سے بھی اسلام آباد میں 27اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔