پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سخت ترین معاشی حالات سے نکل گیا، چین نے جو مدد کی اس کو ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے، چین نے حمایت فراہم کرنے کے لیے کبھی ہمارے قومی مفاد کیخلاف کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا ،وزیر اعظم عمران خان چین کے شکرگزار

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان مشکل اقتصادی حالات سے نکل چکا ہے ، اس حوالے سے چین کے مالی تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر ینگے ،پاکستان اورچین ہر طرح کے موسموں کے دوست اور تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات ، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے تنازعہ کشمیر پر اصولی مؤقف اپنانے پر چین کے صدر اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں چین نے ہر سطح پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے چین کے صدر کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے بارے میں بتایا اور کہا کہ پاکستان مشکل اقتصادی حالات سے نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم چین کے مالیاتی تعاون کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے ہمارے قومی مفادات کی معاونت کرنے پر ہم سے کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا اور پاکستان کی غیر مشروط معاونت کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ چین نے پاکستان کو مشکل اقتصادی صورتحال سے نکلنے کے لئے ایک موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) فریم ورک کے تحت چین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورچین ہر طرح کے موسموں کے دوست اور تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ کو عوامی جمہوریہ چین کے70 ویں قومی دن پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے اپنے اور وفد کے پروقار استقبال پر صدر شی جن پنگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات کے دوران چین کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران چین پاکستان باہمی تعلقات پر وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک قریبی دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی آمد پر چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

گزشتہ روز چینی وزیر اعظم سے ملاقات میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تیزی سے تکمیل ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور علاقائی خوشحالی کی رفتار تیز کرنے کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم لی کو سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد اور گوادر میں ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…