اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رواں ماہ کی 27تاریخ کو آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس حوالہ سے جب ایک شہری سے رائے طلب کی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمن کی جماعت میں رہ چکا ہوں۔ اِن کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ کالج کے زمانے میں میں بھی جمعیت میں تھا۔میں جمعیت کا صدر تھا ، لیکن اس سارے عرصہ
میں میں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ مولانا صاحب کا جہاں اپنا مفاد ہوتا ہے وہ وہی کام کرتے ہیں، ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پہلے ہر کوئی کہتا تھا کہ یہ بہت اچھا بندہ ہے لیکن اب میں بھی جتنے لوگوں کو جانتا ہوں کوئی بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہا۔ ہم نے ایک بات نوٹ کی ہےکہ مولانا صاحب کبھی نواز شریف اور کبھی زرداری کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں۔دین کی انہوں نے ہمیں دس پندرہ سال میں آج تک کوئی چیز نہیں دی ہے ۔