ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گااور نہ ہی کسی قسم کی بلیک میلنگ برداشت کریں گے، وزیراعظم عمران خان  نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،کسی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے،احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہو گی،ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری کیلئے دن رات کام جاری ہے،کشمیری عوام کے حقوق کے لئے سیاسی اور سفارتکاری کوششیں جاری رہیں گی۔جمعرات کو سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں احتساب کے جاری عمل اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال میں بہتری کے لئے دن رات کام جاری ہے۔وزیراعظم نے کشمیر میں جاری مسلسل لاک ڈاؤن پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے سیاسی اور سفارتکاری کوششیں جاری رہیں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ معاشی حالات کی بہتری کے لئے درست سمت کا تعین ہو چکا ہے،ملک کو پہلی بار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملکی ترقی کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کبھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ 50 سال سے مسلط مافیا کے خلاف وزیراعظم نے تاریخی جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ احتساب اور شفافیت موجودہ حکومت کی اہم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب کا تحفظ اور عزت نفس کی خیال حکومتی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا ماڈل اپنانا بہترین طرز حکمرانی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…