اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی مؤقف کی حمایت کی ہے۔بھارتی میڈیا کادعویٰ ،میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ سعودی عرب پر موجود بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف امور پر بات
چیت کی گئی ۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہ سلمان نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 370کے خاتمے کے حوالے سے بھارتی اقدامات کو سمجھ سکتے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں بھارت میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔کہ اجیت دوول کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری بھی ہے۔