اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے خاص وفد نے کل شام وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارتکاروں سے ملاقات کی،امریکی سفارتکاروں سے ملاقات میں جے یو آئی ایف کی جانب سے منصوبہ بندیوں پر گفتگو کی گئی۔تاہم یہ بھی امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید سفارتکاروں سے بھی ملاقات ہو۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ مولانا کے دھرنے کی تاریخ ایسے ہی ہے کہ
کبھی رشتہ پکا نہیں ہورہا ہوتا کبھی لڑکی والے بھاگ جاتے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسے لانگ مارچ نہیں بلکہ آزادی مارچ کہا جا سکتا ہے۔سینئر صحافیوں کی باتوں سے واضح ہے کہ مولانا فضل الرحمن دھرنے کے لیے امریکی سپورٹ حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملاقات کی تھی جس میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔