اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بھائی چوہدری محمد رمضان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کمیٹی پنجاب کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے ۔روزنامہ نیا اخبارمیں شائع رپورٹ کے مطابق چوہدری رمضان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔