اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سیاسی منظرنامے پر بھونچال، پنجاب میںکابینہ میں  ہلچل ، بڑے بڑوں کی چھٹی ؟اہم فیصلے کر لیے گئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کاپنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کافیصلہ کر لیا گیا ۔کون ہوگا فارغ اور کسے ملے گا کابینہ کا ٹکٹ ؟ وزیراعظم نے منظوری دیدی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عمران خان کو وزراء کی کارکردگی

رپورٹ پیش کر دی ہے جس کے بعد وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو کابینہ میں ممکنہ ردو بدل کا سنگل بھی دیدیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند وزراء کی واپسی بھی ہو گی اور نئے چہرے بھی کابینہ کا حصہ بنے گے جبکہ پرانے وزراء کے قلمدان بھی تبدیل ہو سکتے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے بھی اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں ۔ دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت کیلئے رابطے کی بھی ذمہ داری دی ہے ۔ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات کے بعد کسی بھی وقت پنجاب کابینہ میں اکھاڑ بچھاڑ ہو سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر بلدیات علیم خان اور وزیر جنگلات سبطین خان کی کابینہ میں واپسی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ علیم خان کی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ ہوچکا اور انہیں بلدیات اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا محکمہ دیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ سبطین خان کی بھی واپسی کی صورت میں انہیںجنگلات کی وزارت واپس دے دی جائے گی جبکہ اسد کھوکھر کو کون سی وزارت دینی ہے اس کا فیصلہ آج ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر کو وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے معذرت کرلی اور وہ جنگلات کی وزارت لینے کے خواہاں ہیں۔اسد کھوکھر نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں جنگلات کی وزارت کی خواہش کا اظہار کیا تھا

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…