بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

جب چاہیں ایل او سی پار کر سکتے ہیں،بھارتی آرمی چیف کی پھر گیدڑ بھبکی‎، عمران خان پر سنگین الزامات عائد‎

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بارپھرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی، پاکستانی وزیراعظم کا کشمیرسے متعلق بیان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بارپھرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی۔جنرل بپن راوت نے زہراگلتے ہوئے کہا کہ نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ حملے سے پاکستان کو پیغام دیا ہے، دہشت گردوں اوران کے سپورٹرزکے خاتمے کے لئے لائن آف کنڑول عبورکریں گے۔عمران خان کی اقوام متحدہ میں خطاب کے حوالے سے جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کا کشمیرسے متعلق بیان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔یاد رہے چند روز قبل چنائی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا تھا کہ اس بار وہ بالاکوٹ سے آگے بھی جا سکتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔راوت نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ 500 سے زیادہ دہشت گرد بھارت کی سرحد پار کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…