جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’ ہزاروں خداؤں کو ماننے والے اکٹھے ہیں لیکن ایک خدا کو ماننے والے تتر بتر ہیں‘‘ وزیراعظم کا دورہ ناکام کرنے کیلئے کیا کیا جارہا تھا ؟ مولانا فضل الرحمان کو تو۔۔۔! امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کے حیرت انگیز انکشافات ، حقیقت بیان کر دی

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب کینیڈین ڈونلڈ ٹرمپ تھے تو انہوں نے الیکشن سے قبل دو دفعہ ثالثی کی آفر کی تھی ، انہوں نے کہا تھا کہ اگر میں صدر بنا تو اس ایشو کے حل کیلئے بھر پور کوشش کروں گا ۔ا ن کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتاتا چلوں جب ہوسٹن میں مودی نے جب کہا کہ

تمام لوگ 370 آرٹیکل کی حمایت میں کھڑے ہو جائیں ،وہاں موجود سب کھڑے ہو ئے لیکن امریکی صدر ٹرمپ سمیت 22کانگریس کارکن اور آٹھ سینٹیرز کھڑے نہیں ہوئے تھے ۔ ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب ہو بلکہ وہ انہیں بدنام ہوتا دیکھنا چاہتے تھے ۔میں ہمیشہ یہ کہتا آیا ہوں اور آج بھی یہ کہوں گا کہ ’’ہزاروں خدائوں کو ماننے والے آج اکٹھے ہیں جبکہ ایک خدا کو ماننے والے تتر بتر ہیں۔ یہ مختلف گروپوں میں پھر رہے ہیں ۔ شرم آنی چاہیے مولانا فضل الرحمان کو ۔ آج آٹھ سے نو لاکھ کشمیر ی بھارتی جیلو ں میں بند ہیں ان کا یہ قافلہ لے کر کشمیر کی طرف آنا چاہیے اسلام آباد کی جانب نہیں ۔ یہ ایک شرم کا مقام ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پچھلے 32 سالوں سے یہاں پر رہا ئش پذیر ہوں مجھے پہلی بار پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہو رہا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسا لیڈر دیا ہے جو پاکستان کیلئے بولتا ، اسلام کیلئے بولتا ہے اور جو بھی بولتا ہے دوٹوک سینہ تھان کر اور ٹوک کر بولتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…