پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

سرینگر پر جلد پاکستان کا پرچم لہرائے گا، بھارت نے حملہ کرنیکی کوشش کی تو آزاد کشمیر بھارتی افواج کا قبرستان ثابت ہوگا،وزیر اعظم کا دبنگ اعلان‎

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نکیال(اے این این)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے ہنگامی طور پر نکیال کا دورہ کیا۔نکیال آمد پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا ضلعی اور مقامی اعلی انتظامیہ نے خیر مقدم کیا۔نکیال میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے ایل او سی کے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس۔نکیال میں عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیر اعظم

آزاد کشمیر ن راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کرنیکی کوشش کی تو آزاد کشمیر بھارتی افواج کا قبرستان ثابت ہوگا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مودی پر آر ایس ایس مسلط ہے مودی نے سیکولر بھارت کو صرف ہندو ازم میں تبدیل کرکے باقی اقلیتوں کے حقوق چھیننے کا بھوت سوار ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر بھارت نے سیاہ رات برپا کر رکھی ہے بیس کیمپ سے بھر پور تحریک شروع کرینگے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا پرچم سرینگر میں لہرائے گا۔انھوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر پر سفارت کاری کا عمل بہت تیز ہوچکا ہے اور دنیا کی توجہ مسلہ کشمیر پر مرکوز ہوچکی ہے مودی آر ایس ایس کے شکنجے میں آکر مقبوضہ کشمیر میں نہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بر بریت کی سیاہ رات قائم کئے ہوئے ہے اور متواتر کرفیو سے مقبوضہ کشمیر میں ادویات اشیا خوردونوش کے مسائل جنم لے چکے ہیں اقوام عالم نوٹس لے اور خوراک ادوایات کی فراہمی کا انتظام کیا جائے انھوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے ہی حل ہوگا اور دو ایٹمی ملکوں میں مسلہ کشمیر کے حل کیئیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا اگر جنگ ہوء تو اسکے اثرات دنیا میں جائینگے دنیا کی خاموشی سے مودی کے ظلم و بربریت کوتقویت ملتی ہے ۔

بھارت نے ہٹ دھرمی کا راستہ اختیار کرکے دنیا کے مطالبات کی توہین کر رہا ہے اقوام متحدہ کو نوٹس لینا ہوگا۔وزیر آعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حل سے ہی امن کی ضمانت مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی پر آر ایس ایس کا بھوت سوار ہے اور مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل کر سیکولر بھارت کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور اقلیتوں کے حقوق کو بھی چیلنج کرچکا ہے خود بھارت سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مودی ج آر ایس ایس کا سربراہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے آر ایس ایس کے خواہشات کی تکمیل کر رہا ہے اور بھارت کے قوانین کی دھجیاں اوڑا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے حق اور سچ میں مسلہ کشمیر کو تسلیم کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ یہ ایک حل طلب مسلہ ہے جو قراردادوں ہی سے حل ہوگا اب مذاکرات کا عمل فوری کرنا ناگزیر بھی ہے اب جتنی دیر کی جائیگی خطرناک صورت حال پیدا ہوگی جو کنٹرول سے باہر ہوجائیگی بروقت اس مسلہ کو منصف اقوام عالم حل کرے۔

انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی مسلہ قرار دیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق حل طلب کہہ دیا بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔انھوں نے کہا کہ مودی نے 35A اور 370 کا خاتمہ کرکے خود ہی کشمیر کی تحریک آزادی کو فیصلہ کن مرحلے تک پہنچا دیا ہے د نیا میں مودی کو رسواء کا سامنا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں مودی نے کرفیو لگا کر اپنے کے غنڈوں کے ذریعہ رات کی تاریکی میں نوجوانوں کو اغوا کر رہا ہے ۔

خواتین کی بیحرمتی کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ومنظم ہیں مودی حکومت کو کشمیر سے نکلنا ہوگا۔-وزیر آعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایل او سی کو روند دینے کی کال د ی جائے گی عوام تیار رہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کا اصل ٹارگٹ پاکستان ہے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر جبر واستبداد سے اسکی ابتدا کر رکھی ہے اور اس عمل سے وہ ری ایکشن محسوس کرنا چاہتا ہے جو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے کہا کہ مسلمانوں میں موت کا ڈر نہیں بھارت کے نا پاک عزائم کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔وزیر آعظم آزاد کشمیر نے مسلح بہادر افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور بھر پور ساتھ رہنے کا اعادہ کیا جملہ شہدا اور ملک کی سلامتی کے لیئیے دعا کی مقررین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں کی تعریف کی اور بہتر خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر آعظم آزاد کشمیر کو ایل او سی کی عوام کی اہم ترین درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…