پاکستان دہشتگردوں سے لڑرہا ہے بھارت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف،ساتھ ہی بڑا اعلان کردیا

22  اگست‬‮  2019

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کا اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بھارت نہیں پاکستان جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کی ذمہ داریاں دیگر ممالک بھی اٹھائیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، افغانستان سے نکلنے کے لیے مذاکرات کررہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریکارڈ مدت میں امریکہ نے داعش کی خلافت کا خاتمہ کیا اور اس ضمن میں انتہائی مؤثر کارروائیاں کیں۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی اور فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ داعش کے گرفتار جنگجوؤں کو واپس نہیں لے رہے ہیں جو غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کو چاہیے کہ اپنے شہریوں کو واپس لیں۔انہوں نے واضح طور پر خبردار کیا کہ اگر جرمنی اور فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک نے اپنے شہریوں کو واپس نہ لیا تو امریکہ داعش سے تعلق رکھ چکنے والے گرفتار جنگجوؤں کو رہا کرکے ان کے آبائی ممالک میں بھیج دے گا۔دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی عالمی جنگ کے حوالے سے امریکی صدر کا ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہنا تھا کہ روس، ایران، عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک یہ جنگ ضرور لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…