جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

 نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی اب کوئی ایساکر سکتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ  نے دوٹوک پیغام دیدیا

datetime 21  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کا دورہ کیا۔

واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا منصوبہ 8 ماہ کی انتہائی قلیل مدت میں مکمل ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیا پلانٹ کم لاگت سے تیار ہوا جو جدید ترین سلور کیٹالسٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔اس دوران آرمی چیف نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر میں مصنوعات کا بھی جائزہ لیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ پی او ایف مشترکہ مصنوعات کے لیے متحرک اقدامات کرے۔گزشتہ ہفتہ آرمی چیف نے کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کا دورہ کیا۔ واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا منصوبہ 8 ماہ کی انتہائی قلیل مدت میں مکمل ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…