بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

سوشل میڈیاپر کشمیریوں کے حق میں آواز اُٹھانے والوں کیخلاف بھارتی اقدامات،ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے عوام کو اہم پیغام دیدیا

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے بعد سے کشمیریوں کی جانب سے آزادی کی پکار میں اور تیزی آ گئی ہے۔ اس وقت تحریک کشمیر ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے۔

نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے جہاں ایک طرف کشمیر میں مزید ہزاروں فوجی بھیج دیئے گئے ہیں تاکہ کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا کر انہیں پوری طرح سے کچل کر رکھ دیا جائے۔مگر اس معاملے میں خون کی پیاسی بھارتی فوج پوری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔ بھارتی سرکار کو اس وقت سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ د?نیا بھر سے سوشل میڈیاصارفین کشمیر میں ہونے والی ظلم و زیادتی کو دبانے کے لیے آوازیں اٹھا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں مودی سرکار نے ٹویٹر انتظامیہ سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر آٹھ ٹویٹر اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کی ہے جس کے بعد کئی ٹویٹر اکاؤنٹس بند بھی کر دیے گئے ہیں اب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ان اکاؤنٹس کے حوالے سے ٹویٹر اور فیس بک انتظامیہ سے معاملہ اٹھایا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ”پاکستانی حکام نے کشمیر کی حمایت میں پوسٹ کرنے کے لئے پاکستانی اکاؤنٹس معطل کرنے کے خلاف ٹویٹر اور فیس بک پر معاملہ اٹھایا ہے۔ ان کے علاقائی ہیڈ کوارٹرز میں ہندوستانی عملہ اس کی وجہ ہے۔ براہ کرم جواب میں معطل اکاؤنٹس پوسٹ کریں جو آپ جانتے ہیں“۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ویب سائٹس کی انتظامیہ سے بات کریں گے۔ خیال رہے کہ بھارت کے کہنے پر کئی پاکستانیوں کے تویٹر اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں جن میں معروف صحافی عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…