منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل14ویں روز بھی کرفیو اور دیگر پابندیوں کا سلسلہ جاری ، بھارتی دعوے کے باوجودمقبوضہ علاقے میں مواصلات کا نظام تاحال معطل

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی) جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل14ویںروز بھی کرفیو اور دیگر سخت پابندیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں لوگوں نے ہفتے کے روز کرفیواور دیگر پابندیوں کی پرواہ کئے بغیراحتجاجی مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ گو انڈیا گو بیک‘‘، ’’ہم کیا چاہتے آزادی ‘‘،’’کشمیریوں کی نسل کشی بند کرو‘‘جیسے نعرے درج تھے۔بھارتی فورسزنے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد افرادکو زخمی کردیا جن میں سے 6افراد شدید زخمی ہیں اور ان کو سرینگر کے ہسپتالوں میں داخل کیاگیا ہے۔سرینگر میں لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسزانہیں تشددکانشانہ بنارہی اور ان کے ساتھ گالم گلوچ کررہی ہیں جبکہ چھاپوں کے دوران ان کی املاک کو بھی نقصان پہنچایاگیا ہے۔ سرینگر میں ایک درجن سے زائد عینی شاہدین نے کہاکہ بھارتی فورسزنے گھروں پر چھاپوں کے دوران کم ازکم چھ افرادکو گرفتارکرلیااور مکانوں کی توڑپھوڑ کی۔ قابض انتظامیہ نے کرفیو کے نفاذ کیلئے مقبوضہ وادی کے اطراف و اکناف میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں اور علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ بھارتی دعوے کے باوجودمقبوضہ علاقے میں ٹیلیفون، انٹرنیٹ سروس اور ٹیلی ویژن چینلزکی نشریات تاحال معطل ہیں ۔ کرفیواور سخت پابندیوں کے نفاذ اور انٹرنیٹ کی بندش کے باعث مقامی اخبارات شائع اور انکے آن لائن ایڈشن اپ ڈیٹ نہیں ہوپارہے ہیں۔

حریت چیئرمین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام حریت قیادت گھروں اور جیلوں میں نظر بند ہیں ۔ بھارت نواز سیاست دانوں فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ ، محبوبہ مفتی ، انجینئر عبدالرشید ، سجاد لون اور شاہ فیصل سمیت ایک ہزار سے زائد سیاسی رہنما ئوں اور کارکنوں کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔ کرفیو او رسخت پابندیوں کے باعث کشمیریوں کو اس وقت بچوں کے لیے دودھ اورزندگی بچانے والی اوویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سا منا ہے اور علاقے میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…