لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت جھڑپیں تیز،،تتہ پانی، درہ شیرخان،سہڑہ سیکٹرز پر شدید گولہ باری،پاک فوج کا بھرپور جواب

17  اگست‬‮  2019

تتہ پانی(آن لائن)لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بدستور برقرار،تتہ پانی، درہ شیرخان،سہڑہ سیکٹرز پر بھارتی افواج کی وقفے وقفے سے شدید گولہ باری، دوافراد زخمی،متعدد مکانات تباہ اور مویشی ہلاک وزخمی ہوئے،تاریں کٹ جانے سے بجلی کی ترسیل معطل، تتہ پانی بٹل مدارپوراور تتہ پانی ہجیرہ روڈزپر ٹریفک کی آمدورفت گھنٹوں تک بندرہی، تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے،عوام گھروں میں محصورہوکررہ گئے،

عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، تمام علاقے لرز اٹھے اور میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے، علاقہ میں خوف وہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے،پاک فوج کا دشمن کو دندان شکن جواب، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بدستور برقرارہے،تتہ پانی، درہ شیرخان،سہڑہ سیکٹرز پربھارتی افواج نے ہفتہ کے روز دن ایک بجے اچانک گولہ باری شروع کردی اور ان سیکٹرز کے سویلین آبادی کے علاقوں دھناء ، رام باڑی،چکڑالی،درہ شیرخان، سہڑہ،ٹائیکوٹ،ناطر،تاہی نمب،جنجوڑہ، گرھڈ، برموچ کو نشانہ بنایا،کئی گھنٹوں تک گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رکھا،اس دوران بھارتی افواج کی جانب سے ہیوی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا،گولہ باری کے نتیجہ میں ڈھوسی درہ شیرخان کے رہائشی نوجوان محمد نعمان ولد محمد اسحاق، موڑہ درہ شیرخان کے رہائشی محمد یعقوب ولد پلا خان زخمی ہوگے جہنیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ گولہ باری سے ظفر ملک ساکنہ تاہی نمب سمیت متعدد افراد کے مکانات تباہ ہوگئے اور محمد اسلم، محمد فیاض ساکنان درہ شیرخان سمیت دیگر کئی افراد کے قیمتی مویشی ہلاک وزخمی ہوئے،،تاریں کٹ جانے سے بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی،تتہ پانی بٹل مدارپوراور تتہ پانی ہجیرہ روڈزپر ٹریفک کی آمدورفت گھنٹوں تک بندرہی ہے، ان علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے،عوام گھروں میں محصورہوکررہ گئے،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی افواج کی جانب سے جمعہ کی شب سے ہفتہ کی صبح تک بھی ان سیکٹرز میں شدید گولہ باری کی گئی،تمام علاقے لرز اٹھے اور میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے، علاقہ میں خوف وہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے،ادھر پاک فوج کی جانب سے دشمن کو دندان شکن جواب دیا گیا، آخری اطلاعات تک گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…