ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

پرامن زندگی کشمیریوں کا حق ہے، ایرانی صدر بھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام پربرہم،دوٹوک اعلان کردیا‎

datetime 11  اگست‬‮  2019 |

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہوگا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر گفتگو کی گئی،

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا، ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ قانونی مفادات کا حصول اور پرامن زندگی کشمیریوں کا حق ہے، ایرانی صدر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں تحمل کا مظاہرہ کریں، کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہوگا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ خطے میں تناؤ اور بدامنی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایران کی مجلس اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں راہنماؤں نے عالمی فورموں پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو آئیدہ ہونے والی اسپیکر کانفرنس کے ایجنڈے میں رکھا جائے۔ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔بھارتی آئین میں یکطرفہ ترمیم کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بہیمانہ اقدام سے آگاہ کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ انڈیا نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ کشمیر میں لاکھوں بی گناھوں کو قتل کیا گیا۔ پیلٹ گنز کے ذریعے نوجوانوں کی بینائی چھینی گئی ہے۔بھارتی مظالم آزادی کشمیرکی تحریک کو سرد نہیں کر سکے۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ ایران اور کشمیر کے صدیوں پر محیط لسانی، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں۔ ایرانی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔

توقع ہے ایران عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گا۔ اسپیکر ایران علی لاریجانی کاکہنا تھا کہپاکستان ایران کا عزیز برادر ملک ہے۔ مشکل اور مظلومیت کی اس گھڑی میں ایران کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہاکہ ایران کشمیر کے معاملے پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل فوجی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چایئے۔آئیت اللہ خامینائی کا کشمیریوں کے حق خودارادیت سے متعلق واضح موقف رہا ہے۔ ایران اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مصالحتی کردار کے لیئے تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…