لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی نے امریکی ادارہ برائے امن میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے جھوٹ بولا جس پر انھیں شرم آنی چائیے،پاکستان میں میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے،ملک میں اس وقت میڈیا آزاد نہیں، واشنگٹن پوسٹ اور دیگر کئی غیر ملکی مستند میڈیا گروپس نے لکھا ہے کہ پاکستان میں میڈیا پر مکمل قدغن لگ چکی ہے،مریم نواز کی تقاریر دکھانے پر بعض چینلز کے نمبرز
تبدیل کردیئے گئے کسی کو بھی پاکستان میں بولنے کی اجازت نہیں ہے،حکومت سوشل میڈیا کی زبان بندی کرنے کی تیاری کررہی ہے جو بہت قابل تشویش اقدام ہے اس پر قوم اور عالمی کمیونٹی کو نوٹس لینا چاہیے۔پیر کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہاکہ عمران خان نیازی نے امریکی ادارہ برائے امن میں میڈیا کے حوالے سے جھوٹ بولا ان کو اس پر شرم آنی چاہئے،پاکستان میں میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے دنیا کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے۔