اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا عمران خان کو یہ مشورہ دیا تھا مگر وہ کیوں نہیں مانے ؟اسد عمر پھٹ پڑے

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی  کے سینئر رہنما اورسابق وزیر خزانہ اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم کو آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کے بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم انھوں نے آئی ایم ایف پروگرام کے حق میں ایک مضبوط موقف کے مقابل متبادل تجویز کا غیر یقینی راستہ چننے سے گریز کیا۔ بطور وزیر خزانہ اپنی سبکدوشی سے ایک ماہ قبل یہ متبادل منصوبہ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔ عمران خان نے ان سے کہا کہ تم جانتے ہومیں خطروں سے کھیلنے والا

ہوں مگر ہرکوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے۔ متبادل منصوبہ کے تحت اسد عمر سرمائے کی عالمی مارکیٹ اور کمرشل بینکوں سے فنڈزحاصل کرنا چاہتے تھے۔ٹیرف اور نان ٹیرف کی رکاوٹوں کے اطلاق اور روپے کی قدر کو مرحلہ وار گھٹا کر وہ آئی ایم ایف پروگرام سے بچنا چاہتے تھے۔ عمران خان کی عالمی سطح پر بالخصوص ایشیا میں مثبت ساکھ اور سول ملٹری بہترین تعلقات متبادل منصوبہ کی بنیاد تھی،جسے بروئے کا رلایا جانا تھا۔یاد رہے عبدالحفیظ شیخ اس وقت مشیر خزانہ  ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…