بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے کمرے سے اے سی اتار ا گیا تو گردے فیل ہو سکتے ہیں،اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو خط لکھ کر اپنے خدشات کااظہار کردیا

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ اگر لیگی قائد نواز شریف کے جیل میں موجود کمرے سے اے سی کو اتار لیا گیا تو ان کے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔چیف سیکریٹری پنجاب کو لکھے گئے اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو گردے کا عارضہ لاحق ہے۔

شہباز شریف نے پنجاب حکومت کے آئی جی جیل خانہ جات کو لکھے گئے خط کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔میڈیکل بورڈ کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز شریف کا کنہا تھا کہ کہا کہ ‘میڈیکل بورڈ کی سب سے پہلی سفارشی یہی ہے کہ محمد نواز شریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں رکھا جائے’ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کا یہی کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں نہیں رکھا گیا تو ان کے گردے فیل ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ 25 جولائی 2019 کو رپورٹس آئیں تھیں کہ پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات کو 17 جولائی کو خط لکھ کر نواز شریف کے کمرے سے اے سی اتارنے کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ‘محکمہ داخلہ کی سرد مہری پر حیران ہوں کہ محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق کلیدی نکتے کو کس طرح نظر انداز کردیا گیا، سیاسی انتقام کی خاطر یہ اقدام میرے قائد اور بھائی کی جان پر حملہ ہے’۔شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کے حکم پر اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر ان کی رو کے مطابق عمل کیا جائے کیونکہ ایسے اقدامات سے محمد نواز شریف کی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو سیاسی دباؤ کی بنا پر ان کے قانونی اور جائز حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔انہوں نے چیف سیکریٹری پنجاب سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ آپ اس اقدام کے سنگین نتائج اور دانستہ طور پر نواز شریف کی صحت پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ ہیں۔شہباز شریف کے خط کی کاپیاں چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی ارسال کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…