اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان میں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی بہادری کی جھوٹی کہانی بنا کر ویڈیو گیم تیار کر لی ہے، یہ ویڈیو گیم تیار کرکے بھارت نے بے شرمی اور ڈھٹائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ابھی نندن کی بہادری کی جھوٹی کہانی پر مبنی یہ ویڈیو جلد ہی لانچ کر دی جائے گی، پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست اور دنیا میں جگ ہنسائی بھارت کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی، ایسے میں بھارتی فضائیہ نے جنگ کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے،
اصل میدان جنگ کی بجائے اب ویڈیو گیم کے ذریعے جنگ کا شوق پورا ہو رہا ہے۔ بھارت نے اپنی رہی سہی عزت بچانے کے لیے ویڈیو گیم کا سہارا لے لیا ہے جس میں ونگ کمانڈر ابھی نندن کو کاغذی شیر بنا کر پیش کیا گیا ہے، بھارتی ویڈیو گیم میں حقیقی جنگ کے زیرو ابھی نندن کو کارروائی کرتے دکھایا گیا ہے، ویڈیو گیم کا ٹیزر جاری کر دیا گیاہے۔ بھارت نے اپنی شکست کی خفت مٹانے کا آسان ذریعہ تلاش کر لیا ہے اب وہ اپنے زیرو ونگ کمانڈر کو ویڈیو گیم میں ہیرو کے طور پر پیش کر رہا ہے۔