اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترک صدر نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ ترک صدر نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کا پرتپاک استقبال کیا۔