پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عمران،ٹرمپ ملاقات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا وقت آگیا، امریکی محکمہ خارجہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اب وقت ہے کہ امریکی صدر اور سیکریٹری سے وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ مورگن آرٹگس نے پریس بریفنگ کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اس دوران پاکستان کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔مورگن آرٹگس نے کہا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ پہلی ملاقات تھی، جس نے امریکی صدر اور سیکریٹری کو وزیر اعظم سے ملنے کا موقع فراہم کیا تاکہ وہ ذاتی تعلق اور ہم آہنگی قائم کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم سوچ رہے ہیں کہ پہلی ملاقات کی کامیابی پر پیش رفت کریں، وزیر اعظم نے وعدہ کیا کہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے طالبان پر زور دیں گے، ہم سمجھتے ہیں یہ ایک اہم قدم ہے کیونکہ ہم افغانستان میں امن کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ بہت سے معاملات پر نہ صرف امریکی صدر بلکہ سیکریٹری سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ وقت ہے کہ ان اجلاس میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کیا جائے۔دوران بریفنگ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے کہاکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں امریکی یرغمالیوں سے متعلق اچھی خبر ملے گی تو اب 48 گھنٹے گزر چکے ہیں تو اس بارے میں کیا معلومات ہیں؟اس پر مورگن آرٹگس نے کہا کہ اس انتظامیہ کا امریکی یرغمالیوں کی واپسی پر ایک مضبوط ریکارڈ ہے، ہم انسانی زندگی کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھتے ہیں اور ہم بیرون ملک یرغمال امریکی شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے ہر ممکن وسائل کا استعمال کریں گے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے یہ کہا گیا تھا اور بالکل ہم ان کی واپسی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں یہ بیان مدد دیں گے اور ہمیں بالکل امید ہے کہ ان بیانات کے تناظر میں کچھ کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی تک امریکا کے سرکاری دورے پر گئے تھے، جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں افغان امن عمل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا جبکہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے واشنگٹن میں کہا تھا کہ وہ وطن واپس پہنچ کر افغان طالبان سے ملاقات کر کے انہیں امن مذاکرات کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی طالبان سے پہلے ملاقات نہیں ہوئی لیکن اب امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور افغانستان کے صدر اشرف غنی سے رابطے کے بعد وہ طالبان سے ملاقات کرکے انہیں براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…