پشاور (آن لائن) پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،گھروں سے باہر نکل آئے،پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ جمعرات کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب
پشاور‘ مردان‘ سوات‘ صوابی‘ کالام‘ دیر اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا